پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

08-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

سنٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 192 سے بڑھا کر 360 کر دی گئی، کچھ سطح پر میچ فیس میں کمی کی گئی ہے لیکن ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ 3 لاکھ جبکہ سب سے کم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کرکے 5 ہزار اور کھانے کا بجٹ 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔