بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر و نائب صدر ایشیا کپ کے میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے
08-26-2023
(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا ایشیا کپ کے میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجر بنی اور راجیو شکلا 2 ستمبر کو کینڈی میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔راجر بنی اور راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے دونوں عہدیداران 7 ستمبر تک پاکستان میں رہیں گے۔