31 دسمبر تک ”لاہور گلوبل ویلج“کو فنکشنل کر دیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

08-25-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے 31 دسمبر تک ”لاہور گلوبل ویلج“کو مکمل طور پر فنکشنل کر دیا جائے گا۔

لاہور گلوبل ویلج میں سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے انویسٹرز سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے31 دسمبر کو گلوبل ویلج کے افتتاح کی نوید سنا دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا لاہور گلوبل ویلج“کو بہترین معیار کا آؤٹ لیٹ مال بنائیں گے۔ سینٹرل بزنس اتھارٹی کو اگلے پانچ ماہ میں ایک بلین ڈالر کا ہدف دیا گیا۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ”لاہور گلوبل ویلج“کو یورپی معیار کا بنانا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب انویسٹرز کو سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”لاہور گلوبل ویلج“میں انویسٹرز کو 6 سے 8 ماہ فری دیں گے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی کمپنی کے اشتراک سے منصوبہ شروع کیا گیا۔ کوالٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ تقریب میں شریک سرمایہ کاروں نے منصوبہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔