برطانوی ہائی کمشنر کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، ذکا اشرف اور کھلاڑیوں سے ملاقات
08-25-2023
(لاہور نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے کرکٹ امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ قذافی سٹیڈیم کے اپنے دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی قومی ویمن کرکٹرز سے بھی ملاقات کی اور کھلاڑیوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔