بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، لیسکو کے 200 فیڈر ٹرپ کر گئے

08-25-2023

(لاہور نیوز) شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش کے باعث لیسکو کے 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، حبیب اللہ روڈ، شاہدرہ، بادامی باغ، گرومانگٹ روڈ، تاج پورہ، بلال کالونی کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔