ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے انڈونیشیاکو پچھاڑ دیا

08-25-2023

(ویب ڈیسک) ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق 7 ویں سے 10 ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں پاکستان 2-3 سے کامیاب ہوا، پاکستان نے 1-2 کے خسارے سے کم بیک کرکے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور  25-19، 22-25، 25-23، 13-25 اور 12-25 رہا۔ پاکستان ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے کل بحرین سے مقابلہ کرے گی۔