وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد ضلعی انتظامیہ کا شکنجہ مزید سخت

08-25-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد ضلعی انتظامیہ کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا۔ پرائس کنٹرول افسروں کے ایکشن میں تیزی آ گئی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ 190 کے خلاف کارروائیاں کیں، 59 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج، 49 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔ گزشتہ روز قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔ فروٹ اور سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بولی کے عمل میں سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔