واسا کا ون لائن ون سٹریٹ منصوبہ عملی طور پر بند ہو گیا

08-25-2023

(لاہور نیوز) واسا کا ون لائن ون سٹریٹ منصوبہ عملی طور پر بند ہو گیا۔ تین ماہ میں شہر کی 700 گلیوں میں ایک سے زائد واٹر سپلائی لائنیں بند کی گئیں۔

واسا کا ون لائن ون سٹریٹ پراجیکٹ ڈیڈ لائن کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا۔ شہر کی ڈیڑھ لاکھ گلیوں میں ابھی بھی ایک سے زیادہ لائنوں سے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سب ڈویژن افسران نے بھی رپورٹ جمع کروانا بند کر دی۔ پلان کے تحت ون لائن ون سٹریٹ منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیا جانا تھا۔ تین ماہ میں شہر کی 700 گلیوں میں ایک سے زائد واٹر سپلائی لائنیں بند کی گئیں۔ واسا کے شعبہ او اینڈ ایم کی طرف سے گیارہ ہزار سے زائد گلیوں میں لائنیں بند کرنا باقی ہے۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر گلیوں میں اس وقت ایک ہی واٹر سپلائی لائن سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کسی سب ڈویژن کی طرف سے رپورٹ جمع نہیں کروائی جارہی ، غفلت کی صورت میں ایکشن ہو گا۔