گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں کتنی کم سن بچیاں اور خواتین جنسی درندگی کا نشانہ بنیں؟ہولناک خبرسامنےآگئی
08-25-2023
(ویب ڈیسک) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سن لڑکیوں سمیت 5 خواتین جنسی درندوں کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نو عمر لڑکیوں سمیت 5 خواتین کو سفاک ملزمان نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں سفاک ملزم احتشام نے پارلر میں کام کے لیے آنے والی جواں سالہ ( ن) نامی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔اسی طرح شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فراز نامی ملزم نے رضیہ نامی خاتون کی 15 سالہ بھتیجی ( م ) سے جنسی زیادتی اور اس پر تشدد بھی کیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم طارق نے ( ر) نامی شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزم محمد حسین نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بیوہ (م) کو ایک گھر میں لے جا کر زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا اسلام پورہ کے علاقے میں ملزم احسان عرف شانی نے 12 سالہ ( گ ) نامی لڑ کی کو اپنے گھر لا کر اس سے چھری کے زور پر جنسی زیادتی اور تشدد کیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے مگرتاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔