ایل ڈی اے کی سکیموں میں ٹرانسفر کیسز کے التواء کی تعداد 2250 تک جا پہنچی

08-25-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی سکیموں میں ٹرانسفر کیسز کے التواء کی تعداد 2250 تک جا پہنچی۔ ایل ڈی اے بونیفائیڈ کمیشن کی تشکیل نہ ہونے سے کیسز التواء کا شکار ہیں۔

اگست 2021 میں ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں بونیفائیڈ کمیشن کی ایک سال کی توسیع کی استدعا کی گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے حکومت کے آخری ایام میں بونیفائیڈ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب کی نگران حکومت نے ایل ڈی اے کے دو کمیشن بھی تحلیل کر دئیے ۔ کمیشن کو ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد تاحال نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا۔ مصطفی ٹاؤن، ٹاؤن شپ ، سبزہ زار اور جوہر ٹاؤن کے کیسز التواء کا شکار ہیں۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کو نیا بونیفائیڈ کمیشن کی تشکیل کی استدعا کر دی ہے ۔ سمری کی منظوری کے بعد بونیفائیڈ کمیشن کام شروع کر دے گا۔