ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے فائنل اور پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

08-25-2023

(لاہور نیوز) قومی جیولن تھروور ارشد ندیم نے ہنگری میں جاری ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2023ء کے فائنل اور پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں  70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹر کی تھرو پھینکی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 86.79 میٹر کی تھرو لگائی۔ جیولین تھرو کے فائنل میں ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کیلئے 83 میٹر دور نیزہ پھینکنا ضروری تھا، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔