صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

08-25-2023

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس ہوا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے 12 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔ ملتان کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 1 ارب 91 کروڑ 11 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ فیصل آباد میں اولڈ جھل کھنوانہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کیلئے 7 ارب 75 کروڑ 13 لاکھ منظور کئے گئے۔ ساہیوال میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 2 ارب 43 کروڑ 24 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نادر چٹھہ کی شرکت ہوئی۔ ارکان بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔