چڑیا گھر میں ویٹرنری ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
08-25-2023
(لاہور نیوز) چڑیا گھر میں ویٹرنری ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
چڑیا گھر میں ویٹرنری ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز لاما بیماری کے باعث مردہ پایا گیا ۔ ڈائریکٹر عظیم ظفر نے لاما کی موت کی تصدیق کی۔ عظیم ظفر کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی دو آسامیاں خالی ہیں ۔ دو ماہ گزر گئے لیکن جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹرز تعینات نہیں کیے گیے ۔ لاما کو چڑیا گھر سے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جنگلی حیات لاما دنیا میں تیزی سے ناپید ہو رہا ہے لیکن چڑیا گھر میں لاما ہونے کے باوجود بھی اس کی حفاظت نہیں کی جا رہی۔