مون سون ہواؤں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی

08-25-2023

(لاہور نیوز) مون سون ہواؤں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی۔ شہر میں پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ مون سون ہواؤں سے شہر کا موسم قدرے خوشگوار ہو گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد پر آ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق27 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 26 سے 27 اگست کے دوران موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کسانوں اور شہریوں کیلئے الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔