9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت سمیت دیگر الزامات کا اضافہ

08-25-2023

(ویب ڈیسک) 9 مئی کے واقعات پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بغاوت سمیت دیگر الزامات کا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں مزید دفعات کا اضافہ کر دیا گیا، ملزم پر بغاوت  پر اکسانے، فسادات کرانے، ریاست کیخلاف جنگ پر اکسانے کے الزامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف پر مجرمانہ سازش، عوام کو مخصوص حلقوں کیخلاف اکسانے کا بھی الزام شامل ہے جبکہ عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔