ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی کینیڈین فلم کا پریمیئر ہوگا

08-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کا ڈیبیو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر 8 ستمبر کو ہوگا۔

فلم کو کہانی اور ہدایت کاری فوزیہ مرزا نے دی ہے اور یہ ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔ پاکستانی دورے میں خاتون ’عذرا‘ کے والد کی ناگہانی موت اسے یادوں اور حقیقت کے درمیان ایک نئے سفر پر لے جاتی ہے۔ فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بُچا، حمزہ حق،  گل رعنا، علی کاظمی، مہر جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستانی کینیڈین فلم کو بنانے کیلئے سرحدوں سے ماورا ہوکر فنکاروں نے اشتراک کیا، 30 دن کی شوٹنگ کراچی جبکہ دس دن کی شوٹنگ کینیڈا میں ہوئی۔