کوک سٹوڈیو گلوبل نے شے گل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

08-25-2023

(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ شے گل کا نیا گانا جاری کر دیا گیا۔

کوک سٹوڈیو گلوبل نے گلوکارہ شے گل کی سُریلی آواز میں نیا گانا ’میرا سویرا‘ ریلیز کردیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ میرا سویرا شے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے جس میں گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔ شے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’میرا سویرا‘ شے گل کا کوک سٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔ کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے شے گل نے پہلا گانا ’ون لو‘ گایا تھا جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔