ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹریلر سامنے آگیا

08-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سُپر سٹار ماہرہ خان کی نئی مختصر سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

اس مختصر سیریز ’’رضیہ‘‘ میں ماہرہ خان سماجی مسائل، خواتین کے ساتھ بدسلوکی، زیادتی اور ان کے حقوق کو اُجاگر کرتی نظر آئیں گی۔ سیریز میں ماہرہ خان کے ساتھ محب مرزا اور مومل شیخ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے۔ رضیہ میں ماہرہ ایک مضبوط کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے انہیں ٹی وی سکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔