مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے والے ملزمان گرفتار

08-25-2023

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے والے ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو  گرفتارکرلیا، مقتول حیدر علی  آن لائن سامان فروخت کرتا تھا جس کے دوران ایک خاتون سے دوستی ہوگئی، خاتون نے حیدر کو گھر بلایا اس دوران عورت کا خاوند گھر پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند نے بھائی سے مل کر حیدر کو اغوا کیا اور شامکے بھٹیاں  لے جا کر زندہ جلا دیا، فیصل ٹاؤن تھانہ میں حیدر کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم فرحان اور اسکی اہلیہ آمنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔