محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے داتا دربار کی توسیع کے لیے فنڈز جاری

08-25-2023

(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے داتا دربار کی توسیع کے سلسلے میں مزید اراضی خریدنے کے لیے فنڈز جاری کردیے۔

تفصیلا ت کے مطابق داتا دربار کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے داتا دربار کی توسیع کے سلسلے میں اراضی خریدنے کے لئے 369 ملین روپے جاری کئے ہیں، محکمہ اوقاف اس گرانٹ سے داتا دربار کے لئے مزید زمین خریدے گا،اس نئی خریدی گئی اراضی کو داتا دربار کے احاطہ مزار میں شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حضرت موسی پاک شہید کے دربار کی بحالی کے لئے 35 ملین روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے جبکہ پی کے آیل آئی میں سرکاری ملازمین کے مفت علاج کے لئے پچاس ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، پی کے ایل آئی میں پنجاب حکومت کے ملازمین کا مفت علاج ہوگا۔