ماورا حسین نے اپنی آواز تبدیل کرنے کیلئے سرجری کہاں سے کروائی؟

08-25-2023

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے بارے میں ایک افواہ سنی ہے کہ انہوں نے اپنی آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہوں نے گوگل کیا کہ کیا واقعی ایسا ممکن بھی ہے۔

ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اپنی آواز کی وجہ سے کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ ان کی آواز بھاری ہے جو ٹی وی سکرین کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اسی حوالے سے اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آواز سے متعلق افواہوں کا تذکرہ کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں لوگوں کی طرف سے باتیں سننے کو ملیں کہ انہوں نے اپنی آواز کی سرجری کروائی ہے۔ ماورا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے متعلق ایک افواہ سنی تھی کہ لوگوں کو لگتا ہے ان کی آواز بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں تقریباً 10 سال قبل میری آواز مختلف تھی، میں مانتی ہوں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو لگتا ہے میری آواز بدل گئی ہے۔‘ اداکارہ نے بتایا کہ ’میری آواز سے متعلق ایک نیوز چینل نے آرٹیکل لکھا کہ ماورا کی آواز اس لیے بدل گئی ہے کیونکہ میں نے وائس چینجنگ سرجری (voice changing surgery) کروائی ہے، میں نے گوگل کیا کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے۔‘ ماورا کا کہنا تھا کہ انہیں گوگل سے معلوم ہوا کہ آواز کی سرجری کروانا ممکن نہیں ہے، نیوز آرٹیکل دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ہیں کہ لوگ ایسا بھی سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے مداحوں سے اپنی آواز بدلنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بھی اتفاق کیا، لیکن لوگ میری سرجری کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ آواز کی سرجری کیسے ممکن ہے؟ لیکن میرے خیال میں عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خود بخود تبدیل ہوگئی ہے، میں اپنے مداحوں سے متفق ہوں۔‘