ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 13 کروڑ ڈالرکی کمی
08-25-2023
(ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 57لاکھ ڈالر کمی کےبعد کھاتےداروں کے5 ارب32 کروڑ ڈالر ہیں۔ اس طرح سٹیٹ بینک کےذخائر ساڑھے12 کروڑ ڈالر کم ہوکر7ارب93 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان کے پاس 13 ارب25 کروڑ ڈالر کا ذخیرہ رہ گیا۔