افغانستان کیخلاف کامیابی، وہاب ریاض کی قومی ٹیم کو مبارکباد

08-25-2023

(ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست بہترین کامیابی ہے، نسیم شاہ نے میچ وننگ اننگز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ امام الحق، بابراعظم اور شاداب کی بلے بازی بہترین رہی، ایشیا کپ کی تیاری کے لئے افغان سیریز مدد دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستان ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الااقومی میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، نسیم شاہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔