ایف بی آر میں کتنے سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے؟ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بڑا انکشاف

08-24-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) زبیر امجد ٹوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے زبیر امجد ٹوانہ کا کہناتھا کہ ادارے کے لیے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25000 ملازمین کے اثاثے چیک کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں تعیناتی اور ترقی کے موقع پر ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔دوسری جانب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایف بی آر 25 ہزار ملازمین کے اثاثے چیک نہیں کر سکتا تو 25 کروڑ لوگوں کے اثاثے کیسے چیک کرے گا؟