تاجر برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی، گورنر پنجاب

08-24-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا تاجر برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کررہی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی، صدرانجمن تاجران و ممبر لاہور چیمبر مجاہد مقصود بٹ نے وفد کی قیادت کی، ملاقات کے دوران تاجربرادری اور مارکیٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تاجر برادری نہ صرف ٹیکس دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ کئی گھرانوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کاروبار، صنعت  کی ترقی سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، کاروباری برادری فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے، انہوں نے کہا سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ گورنر پنجاب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مجاہد مقصود بٹ کی انجمن تاجران کے حوالے سے خدمات کو سراہا، وفد نے گورنر پنجاب کو مارکیٹوں کے دورے کی دعوت دی، مجاہد مقصود بٹ نے کہا گورنر پنجاب تاجربرادری کے مسائل حل کرانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔صدرانجمن تاجران و ممبر لاہور چیمبر مجاہد مقصود بٹ نے انجمن تاجران کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو شیلڈ پیش کی۔