کیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کردیا گیا ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی

08-24-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) ختم کر دی گئی ہے۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔