واقعہ بٹگرام ،پشاور زلمی کے اونر بھی میدان میں آگئے ،جاوید آفریدی کا بڑااعلان

08-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے ہیرو کے لیے نوکری اور انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کے لیے مثال ہے، میں بہادری کے طور پر انعام ملازمت اور سرپرائز ایوارڈ دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چیئر لفٹ پر پھنسے  سکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی۔