مکی آرتھر سری لنکا پہنچ گئے ، شاہینوں کی ٹیم کو جوائن کرلیا

08-24-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں 2 سمتبر کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے تک ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔