نسیم شاہ کی بیٹنگ کیسے بہتر ہوئی ؟فاسٹ باولر نے حیران کن وجہ بیان کردی

08-24-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی جانب سے اپنی بیٹنگ میں بہتری کی وجہ 'افغان باولرز' کو قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے بعد پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد حارث نے جب  نسیم شاہ  سے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’اس کا کریڈٹ افغان باولرز کو جاتا ہے، اس پر حارث کے ساتھ وہاں موجود شاہین آفریدی بھی ہنس پڑے‘‘۔ نسیم نے سنجیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں، ہم بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کرتے ہیں، جب آخر میں ہم کچھ رنز بنائیں تو ٹیم کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں نسیم شاہ نے  18 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث قومی ٹیم سکور بورڈ پر 201 رنز سجانے میں کامیاب ہوئی۔