نگران وزیراعظم نے چائنیز سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی
08-24-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چائنیز سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم کابینہ کمیٹی چائنیز سرمایہ کاری پراجیکٹس کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی اراکین میں وزیر خارجہ اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔وزیر داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول اور اوورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیر تجارت، صنعت و پیداوار، وزیر پاور اور پٹرولیم کمیٹی اراکین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور و نجکاری کمیٹی کے ارکین بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی اراکین میں وزیر مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز سمیت وزیر قانون، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل شامل ہیں۔