حضری داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تیاریاں جاری، متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض
08-24-2023
(لاہور نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کےسالانہ عرس کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لیے پولیس، لیسکو، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر اداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں 3روزہ سالانہ عرس کی تیاریوں کے حوالے سے ہجویری ہال میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، اجلاس میں ایس پی سکیورٹی محمد توقیر، ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ و دیگر شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ، لیسکو، سوئی ناردن گیس ، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر اداروں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں عرس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ اجلاس میں میں ملکی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔