نازک کلی کی مانند خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے حسن نے ہلچل مچا دی

08-24-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسڑی کی نازک کلی کی مانند خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے حسن نے ہرسو ہلچل مچا دی۔

رپورٹ  کےمطابق دلکش نین نقش کی مالک، حسن کی ملکہ اداکارہ عروہ حسین کے حالیہ فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک طوفان برپا کردیا۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلیمرس سے بھرپور دلکش تصاویر شیئر کیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مذکورہ تصویر میں عروہ کو پری سے مماثلت کرتے سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر خوبصورت میک اپ اور دیدہ زیب زیورات انکے حسن میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔تصاویر نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کے دل موہ لیے،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔