ق لیگی خاتون رہنما سمیرا ساہی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

08-24-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کی خاتون رہنما سمیرا ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سمیرا ساہی نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور آئی پی پی میں شمولیت کے ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔  اس موقع پر خاتون رہنماء کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا گیا، سمیرا ساہی نے آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان اور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔