عدم ادائیگیوں پر ریلوے ہیڈکوارٹرز کی بجلی کٹ گئی
08-24-2023
(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عدم ادائیگیوں پر ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی۔
ریلوے کے ذمے بلوں کی مد میں 88 ملین روپے واجب الادا ہیں اور لیسکو نے ریلوے ورکشاپس اور میو گارڈن کے کنکشنز بھی کاٹ دیے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ہم نے 30 ملین کی ادائیگی کر دی ہے، بجلی جلد بحال ہو جائے گی۔