مہوش حیات کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ فہد مصطفی نے بتا دیا

08-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی سب سے بڑی کمزوری سے پردہ اٹھا دیا۔

"میں عبدالقادر ہوں" جیسے نامور ڈرامے اور میزبانی کے فرائض سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فہد مصطفیٰ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے انہیں کچھ ساتھی اداکاروں کے بارے میں خاص خاص باتیں بتانے کو کہا گیا جو عوام کو معلوم نہ ہوں۔ اداکارہ کو  شروعات میں ہی سٹار اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں بتانے کا ٹاسک دیا گیا۔ فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ان کا اصل نام تو مہوش حیات ہے مگر سب انہیں  "بلی" کہہ کر پکارتے ہیں، ان کی سب سے بڑی خوبی کھانے کی صلاحیت ہے، ان کی خامی یہ ہے کہ ان سے پیسوں کی امید نہ رکھیں۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مہوش خوبصورت و حسین ہونے کے ساتھ ساتھ کنجوس بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ پیسے ہی ان کی سب سےبڑی کمزوری ہیں۔