ڈینگی کے وار تیز، رواں سال ایک شہری جان کی بازی ہار گیا

08-24-2023

(لاہور نیوز) ڈینگی نے شہر میں خطرے کی گھنٹی بجادی، بخار سے ایک مریض چل بسا۔

ذرائع کے مطابق الیاس نامی شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جو کہ جاں بحق ہو گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ڈینگی بخار کے 30 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،کینٹ میں ڈینگی بخار کے 11 نئے مریض ،علامہ اقبال ٹاون اور گلبرگ زون میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4 مریض سامنے آئے۔ علاوہ ازیں راوی، شالامار، عزیز بھٹی اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کے 2،2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ داتا گنج بخش اور نشتر زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔