جہانگیر ترین کا جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

08-24-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے واقعہ جڑانوالہ میں متاثرہ ہونے والے چرچز اور مسیحی بستیوں کا معائنہ کیا، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین اور نعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ جڑانوالہ: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ پہنچ گئےجہانگیر خان ترین نے متاثرہ گھروں اور چرچز کا دورہ کیا اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ سے ملاقات کی جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی… pic.twitter.com/htSvH68BMp — Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) August 24, 2023 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے آج تک ان لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی،  پاکستان کا یہ کلچر نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنا رہا ہوں چودھری ظہیر الدین کمیٹی کی سربراہی کریں گے،  کمیونٹی سنٹر بننا چاہئے۔ انہوں نے کمیونٹی سنٹر کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔