کوشش ہوتی ہے کہ ڈراموں کے ذریعے دوسروں تک اچھا پیغام پہنچے: احسن خان

08-24-2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔

اداکار احسن خان نے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی سکرپٹ پڑھتا ہوں میری کوشش ہوتی ہےکہ اچھا پہلو اجاگر کروں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاحی کام ہوہم حاضر ہیں، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی اچھے کاموں میں شریک ہوتے ہیں، پاکستان میں بہت سے چینلز میں بہت سے ڈرامے بن رہے ہیں۔ اداکار احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔