ایشیا کپ سکیورٹی: فوج اور رینجرز کی طلبی کیلئے وفاق کو سمری بھجوا دی گئی
08-24-2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے وفاق کو سمری بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی جائیں گی۔ یاد رہےکہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور نیپال کےدرمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔