ایشین گیمز سے قبل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

08-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی باہمی مشاورت سے ایشین گیمز سے قبل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز سے قبل نیشنل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 30 سے 40 کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھیلوں کا ماضی میں ڈوپنگ کا ریکارڈ رہا ہے ان پر خاص طور سے ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کے ساتھ کبڈی کے پلیئرز پر فوکس رہے گا۔