کیریبین لیگ میں سلمان ارشاد اور محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

08-24-2023

(ویب ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ میں سلمان ارشاد اور محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کی۔

کیریبین پریمیئر لیگ اس وقت سری لنکا میں جاری ہے جس میں جمیکا تلاواز سے کھیلنے والے سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان نے پیٹریاٹس کے خلاف سپیل کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، سلمان ارشاد نے بھارتی بیٹر امباتی رائیڈو کے علاوہ آندرے فلیچر، جوشوا ڈی سلوا اور کوربن بوش کو آؤٹ کیا۔ شاندار پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے جب کہ میچ میں جمیکا سے کھیلنے والے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کے عماد وسیم نے بھی میچ میں ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے سلمان ارشاد لاہور قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پراڈکٹ ہیں، سلمان نے گزشتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔