دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا: ڈریپ نے وضاحت جاری کردی
08-24-2023
(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی۔
ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے۔ ڈریپ کے مطابق تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی ہے اور سادہ پیراسیٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔