کینسر،دمہ، ہیپاٹائٹس، ملیریا اورانفیکشن سمیت25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
08-24-2023
(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نےجان بچانے والی 25 ادویات کی نئی قیمتیں میں اضافہ کر دیا۔
ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپےمقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیپائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہوگئی،جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈریپ نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت 1007روپے اورکینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔