ورلڈ کپ 2023 کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

08-23-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، ورلڈ کپ 2023 سے پہلے ٹوٹل 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی کھیلے گا۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ 29 ستمبر کو ہی جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔30 ستمبر  کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی 2 اکتوبر کو ہی مدمقابل ہوں گی۔