لاہور کی مارکیٹیں کتنے بجے بند ہونگی؟نوٹیفکیشن جاری
08-23-2023
(ویب ڈیسک)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام کمرشل مارکیٹیں،مالز،بیکریاں،دکانیں رات11 بجے بند ہوں گی جبکہ ہوٹلز،کافی شاپس بھی رات 11 بجے بند اور ساڑھے 12 بجے تک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال ، لیبارٹریز ، پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز،ملک شاپس،تندور کھلے رہیں گے۔