مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
08-23-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 1904 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 629 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہوگئی۔