سوشل میڈیا ٹرولنگ کا معاملہ ،اداکار علی رحمان کا ردعمل جاری

08-23-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل کی جانیوالی ٹرولنگ ذہنی صحت کے متاثر ہونے کا سبب بنتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار علی رحمان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی نئے  ڈرامے ’منت مراد‘ میں نظر آئیں گے جس کے ہدایتکار وجاہت حسین ہیں اور جلد ہی ان کی ایک کامیڈی فلم بھی آنے والی ہے جس میں وہ ایک ولن کے منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔ علی رحمان نے حال ہی میں ایک خواجہ سرا کا کردار بھی نبھایا ہے، اداکار نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے یہ کردار کیا ہے ان کے دل میں خواجہ سراؤں کے لیے عزت اور بڑھ گئی ہے کیونکہ ہر روز ایک ایسے معاشرے میں باہر نکلنا جہاں ہر دوسرا شخص آپ کا مذاق اڑاتا ہے، جملے کستا ہے بڑی بہادری کی بات ہے۔