مغربی ممالک سے بہتری کیلئے اٹھائے اقدامات کے دوررس اثرات مرتب ہونگے، بلاول بھٹو

08-23-2023

(لاہور نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے زبردست کوششیں کیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوئے۔ چیئرمین پی پی نے اپنے بیان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے سفارت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، کراچی کے کاروباری افراد کو بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔