امام الحق کو کس بات پر دکھ ہوتا تھا؟کرکٹر نے قوم سے شکوہ کردیا

08-23-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ مجھے دکھ اس وقت ہوتا تھا جب لوگ فیملی کے ساتھ ڈنر پر یاکہیں بھی مجھے دیکھ کر پرچی کہتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں امام الحق کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں جب  لوگ مجھے پرچی کہتے تھے تو میں سوچتا تھا کہ کیا کرسکتے ہیں؟سوشل میڈیا کو بند تو کیا نہیں جاسکتا نہ ہی ہم کسی کا منہ بند کرسکتے ہیں، اگرچہ 2017 میں بہت چھوٹا تھا لیکن اب کہہ سکتا ہوں اس کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں ہیں۔ قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب  والدین کے ساتھ باہر نکلتا  یا ڈنر کیلئے جاتا تھا تو لڑکے لڑکیاں منہ پر پرچی کہتے تھے جو کہ بہت برا لگتا تھا، میرے والدین نے آج تک میرا میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھا ان کا بہت دل کرتا ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں اگر باؤنڈری کے پاس کھڑا ہوں تو میری امی سٹیڈیم میں بیٹھ کر پرچی کی آواز  نہ سنیں، یہ نعرے میرے لیے نارمل ہیں لیکن والدین کو اچھا نہیں لگے گا۔