شاداب کا بڈھا نہ ہونے کا ٹوئٹ،خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کا ردعمل وائرل ہوگیا

08-23-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد ایک ٹوئٹ کی تھی جس پر ویمن کرکٹ ٹیم کی باولر فاطمہ ثنا نے جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست د ی تھی ،  جس میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  تھا۔ دوسری جانب  شاہین آفریدی نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم اور شاداب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔افغانستان کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے چوتھے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر شاداب نے افغان بیٹر حشمت اللہ کا ایک شاندار کیچ پکڑا جس کی تعریفیں سوشل میڈیا پر بھی کی جارہی ہیں۔ تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابراعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' بڈھا نہیں ہوا ابھی میں'۔شاداب کی ٹوئٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ 'شیر کبھی بڈھا نہیں ہوتا شیڈی بھائی'۔